Wednesday 6 September 2017

نوکیا کا نیا اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ’’نوکیا 6‘‘ پاکستان میں متعارف




اسپین کے شہر بارسلونا میں نوکیا نے پہلی بار اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ رواں برس اپنے اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز دنیا بھر میں متعارف کرائے گا جن میں سے نوکیا 3 اور نوکیا 5 پہلے ہی متعارف کرائے جاچکے ہیں تاہم اب نوکیا نے پاکستان میں نوکیا 6 بھی باضابطہ طور پر لانچ کردیا ہے۔

نوکیا 6 کا اسکرین سائز 5.5 انچ پر محیط ہے جو کورننگ گوریلا گلاس تھری سے لیس ہے جو اسکرین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نوکیا 6 کی مضبوطی کو جانچنے کے لیے ہر طرح کے ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے اور اس نے مضبوطی میں نوکیا 3310 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسٹوریج

نوکیا 6 میں اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 430 گیگا ہارٹز پروسیسر لگایا گیا ہے جو اسے نوکیا کے دیگر اسمارٹ فونز سے زیادہ تیز رفتار بناتا ہے جبکہ اس میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج بھی دی گئی ہے۔ نوکیا 6 کا خصوصی ورژن بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل میموری ہے تاہم یہ فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں۔

Get Apple iPhone 8, 8 Plus for Dh133 in UAE




کیمرہ اور بیٹری
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نوکیا 6 میں اب تک کا بہترین کیمرہ استعمال کیا گیا ہے، اس کا مین کیمرہ 16 میگا پکسل ہے جو آٹو فوکس اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش سے لیس ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل پر مشتمل ہے جو کہ سیلفی لینے کے شوقین افراد کے لیے بہترین ہے۔ نوکیا 6 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری لگائی گئی ہے جو اسٹینڈ بائے پر 768 گھنٹے جب کہ ٹاک ٹائم 18 گھنٹے اور مسسلسل 22 گھنٹے تک میوزک سنا جاسکتا ہے۔ یہ موبائل فون فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔


فون کے دیگر فیچرز میں فنگر پرنٹ اسکینر، میموری کارڈ سلاٹ، تھری جی فور جی سپورٹڈ اور ڈبل سم کی سہولت بھی اس فون میں موجود ہے۔ پاکستان میں اس فون کی

قیمت 27 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

______________/SOCIAL LINKS\________________________
★ Subscribe:    ► Youtube Channel Subscribe Karen
★ Facebook:    ► Facebook Ka Page Like Karen
★ Twitter:        ► Twitter Pr Follow Karen
★ Google+:      ► G+ May Follow Karen

===============================================

No comments:

Post a Comment